مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق سنگر روڈ سورگز پھاٹک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عبد الرشید ولد عبد الکریم قوم شاہوانی سکنہ کھڈکوچہ اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئے فائرنگ سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق قتل کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔ ولی خان لیویز فورس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
مستونگ ،نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد قتل،دو زخمی

