پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور عیسئی سندے سر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سندے سر عیسئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نعیم ولد جلال نامی شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے
پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

