چاغی(یو این اے )ایران میں کشیدہ صورتحال کے بعد تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس آنے والے افراد کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق ان افراد کو 37 بسوں کے ذریعے اندرون ملک روانہ کیا گیا، جن میں تاجر، طلبا اور زائرین شامل ہیں۔تفتان انتظامیہ کے مطابق پاکستان ہاس میں ایران سے واپس آنے والے تمام پاکستانیوں کو ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج مزید 78 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے جن میں 47 طلبا بھی شامل ہیں۔ ایران میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تفتان بارڈر سے 1200 پاکستانیوں کی وطن واپسی

