اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل اور موٹروے پولیس کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکواٹر اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل اور موٹروے پولیس کی گاڑی میں تصادم جس کے نتجے میں ایک شخص موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا شدید زخمی کو کراچی ٹراما سنٹر کراچی منتقل کیا گیا۔جا ں بحق کی شناخت عبد الشکور ولد محمد عظیم عمر 67 سال سکنہ مستونگ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی غلام علی ولد رحمت اللہ عمر 65 سال سکنہ مستونگ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کا تعلق مستونگ بلوچستان سے بتایا جارہا ہے
اوتھل میں موٹرسائیکل اور موٹروے پولیس کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی

ٹیگز:
اوتھل
