کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کھجوری کے مقام پر گزشتہ شب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں یونیورسٹی آف لورالائی کے رجسٹرار نصیب اللہ لانگو اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں ان کے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے ڈیرہ غازی خان کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی، تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تعلیمی اور سماجی حلقوں نے سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
لورالائی میں ٹریفک حادثہ، یونیورسٹی رجسٹرار اہلیہ سمیت جاں بحق ،بچے زخمی

