پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
پشین(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع پشین اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

