کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ چاغی، خاران، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر میں آج بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ،قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ

ٹیگز:
سردی کی شدت
