موسی خیل(یو این اے )ضلع موسی خیل کے علاقے تنگی سر میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے باعث دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد کی شناخت فدا حسین اور اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے بتایا جاتا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔
موسی خیل ،ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

