خضدار(یو این اے )تحصیل وڈھ میں افسوسناک واقعے میں ایک خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم قتل کی اصل وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
وڈھ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل

