لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ کے علاقے وندر میں ندی میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ کبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو کراچی کے علاقے چاکیواڑہ کا رہائشی تھا۔کبیر اپنے دوستوں کے ہمراہ کراچی سے وندر پکنک منانے آیا تھا کہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ندی سے نکالا۔پکنک کے لیے آئے خوشگوار دن کا اختتام ایک افسوسناک حادثے میں بدل گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسردگی کی فضا چھا گئی۔
وندر،ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

