دالبندین کے مغربی بائی پاس پر 282 انٹری رکھنے والے گاڑی مالکان نے پاک ایران شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا، جس کے باعث تفتان سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شاہراہ تقریباً چار گھنٹے تک بند رہی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انٹری ہمارا حق ہے، جو ہمیں گزشتہ نو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان 282 انٹریوں کو انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے تمام مراحل سے گزار کر منظوری دی، اور ان افراد کو دالبندین کی پرانی فہرست میں شامل کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق،250 گاڑی مالکان نے اپنا پہلا راؤنڈ بھی مکمل کر لیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ چند افراد کے احتجاج کے بعد ان انٹریوں کو دوبارہ روکنا سراسر ناانصافی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ یہ انٹری فہرست ایک دن، ایک ہفتے یا ایک ماہ میں نہیں بنی بلکہ نو ماہ کی مکمل جانچ پڑتال، ویری فکیشن اور پراسیس کے بعد تیار کی گئی ہے۔
دالبندین، بارڈر اانٹری نہ ملنے پرگاڑی مالکان نے پاک ایران شاہراہ بند کرد ی

