جدہ (ڈیلی گرین گوادر) سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوشی اور روحانی جوش کا سماں اس وقت دیکھا گیا جب پہلی حج پرواز سعودی عرب سے حجاج کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی خصوصی پرواز جدہ سے روانہ ہو کر پیر کی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے پاکستانی عازمینِ حج شامل تھے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حاجیوں کا استقبال کیا۔جب کہ اس موقع پر ایئرپورٹ پر محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔
حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی

ٹیگز:
حجاج کرام
