کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر بشیر ا حمد بڑیچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی صبح اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اسوقت اغواء کرلیا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیوں پر جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقع صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب تگران آباد کے علاقے میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بلوچی روایات کے برخلاف اقدام ہے کہ خواتین کا خیال نہیں رکھا گیاان کی اہلیہ کے سامنے انہیں اٹھایا اور نامحرم گارڈاورڈرائیور کے ہمراہ ان کی اہلیہ کو ویرانے میں چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے اسسٹنٹ کمشنر اور نامعلوم افرادکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی اغواء

ٹیگز:
حنیف نورزئی
