پشین(ڈیلی گرین گوادر) سرانان میں دیرینہ رنجش کی بناء پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے تحصیل سرانان میں کلی گل باران کے قریب پرانی دشمنی کی بنیاد پر دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائی نعمت اللہ اور نقیب اللہ ولد خدائے نظر جبکہ مخالف گروپ کے محمد داود ولد عبد العلی جان بحق ہوئے۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پشین منتقل کر دیں بعد ازاں پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ شفٹ کردی گئیں۔ واضح رہے کہ دونوں گروپوں کے مابین گزشتہ سال بھی تصادم سے ایک کم سن بچہ جاں بحق ہوا تھا۔ مزید تفتیش پشین لیویز کررہی ہے۔
سرانان ٗمسلح تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

ٹیگز:
سرانان
