کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کے چچا اور فیصل کاکڑ و حاجی خالد کاکڑ کے والدملک حاجی جمال خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں شاہد رند نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی عزیز ہستی کا دنیا سے رخصت ہونا اہلِ خانہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ بخت محمد کاکڑ اور ان کے تمام اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں شاہد رند نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے میڈیاو سیاسی امورشاہد رند کا صوبائی وزیر بخت محمدکاکڑ سے چچا کی وفات پرتعزیت

ٹیگز:
شاہد رند
