کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ تعلیم سے ہی انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جدید سائنسی علوم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے زندگی میں مختلف قسم کی تبدیلیاں رونما ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے اور یہ ہمارے روشن مستقبل کی ضامن ہیں۔ انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ترقی یافتہ و خوشحال معاشرے کی بنیاد انہی باصلاحیت افراد پر قائم ہوتی ہے۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر طلبہ و طالبات کے تعلیمی حقوق کے تحفظ، انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی اور جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں۔ تعلیم کے فروغ کے لیے میری جدوجہد جاری ہے اور میں پُرعزم ہوں کہ بلوچستان خصوصاً خاران کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ دلوانے کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لاکر مواقع فراہم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ خاران کے تعلیم یافتہ نوجوان جب دنیا کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے یہ ہمارے ضلع خاران کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ نوجوان مستقبل میں مختلف فورم ہمارے صوبے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے، غریب تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعاون سے مجھے دلی مسرت ہوتی ہے اور اس کے ساتھ انسانی خدمت میرا نصیب العین ہے انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی کامیابی ہی بلوچستان کی ترقی اور پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے علاقے کے نوجوانوں کی کثیر تعداد میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق میں اضافہ ہو گا
تعلیم سے ہی انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ٗمیر شعیب نوشیروانی

ٹیگز:
شعیب نوشیروانی
