کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈھاڈر کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 4مسافر جاں بحق جبکہ 28زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس ڈھاڈر کے قریب دوسا چوکی کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں امداد علی ولد غوث بخش، نظام الدین ولد غلام سرور سمیت4افراد جاں بحق جبکہ 28مسافر خیر احمد ولد محمد بخش،، شیر احمد ولد قمر دین، گل میر ولد نظام الدین، غلام مصطفی ولد دوست محمد، سلیمان ولد بختیار احمد، محمد عامر ولد محمد اعظم،عنایت اللہ ولد منظور احمد، مینگل ولد عمر دین، عبداللہ ولد نصیر،امتیاز ولد محمد انور،گلزار ولد غلام مصطفی،نیاز احمد ولد رندو یاسر ولد غفار،نعمان ولد داود، غفار ولد دوست محمد، خادم حسین ولد جمشید، انور ولد نہال، ابو بکر ولد افتاب علی، منیر احمد ولد محمد بخش،روحیل ولد نیاز احمد، محمد عارف ولد بہادر خان، ماجد علی ولد محمد اکرم،ثناء اللہ ولد صابر علی ، سجاد علی ولد سردار،،حبیب خان ولد سلیمان، گنج بخش ولد محمد یعقوب، انور ولد واحد بخش،محمد اکرم ولد الطاف حسین زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز،پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو سبی پہنچادیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں بالا ناڑی لیویز فورس مزید کارروائی کررہی ہے
ڈھاڈر کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 4مسافر جاں بحق 28زخمی

ٹیگز:
ڈھاڈر
