کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن بلوچستان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن نے بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک عبدالحمید خان کاکڑ، اختر بلوچ، صوبائی صدر پیپلز لیبر بیورو شاہجہان گجر، سینئر نائب صدر عزیز لانگو، نائب صدر شاہ نظر کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خان محمد،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک حنیف کاکڑ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے بشیر احمد لانگو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، حکومتی اقدامات اور طلباء، مزدور وں، ماہی گیروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مولاناہدایت الرحمن کی پیپلزپارٹی کے روزی خان کاکڑ اوردیگر سے ملاقات

ٹیگز:
مولاناہدایت
