کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلع کونسل کا اجلاس بیاد شہید تنویر جان ملازئی منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میر جان محمد بلیدی نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے قومی حقوق ساحل وسائل پر قوموں کے اختیار کے حوالے سے واضع ہے اور سیاسی و جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے ہمارا ایمان ہے کہ قومی و سیاسی حقوق اور قومی وسائل پر اختیار سیاسی جمہوری قومی جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں ہے ایک فعال و متحرک سیاسی و قومی جماعت ہی قومی و سیاسی حقوق کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے پارٹی کے سیاسی کارکنوں کو اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا بلوچستان میں موجود حقیقی سیاسی پارٹیوں سے ان کا مینڈیٹ زبردستی طاقت کے زور پر ان کو محروم کردیا گیا ہے جس سے حالات مزید گھمبیر ہو گئے ہیں۔ حالیہ مصنوعی قیادت بلوچستان کے حالات پر قابو کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے اس لیے حالات روز بہ روز خرابی کی جانب گامزن ہیں۔ اجلاس سے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئیکہا مستونگ قبائلیت وانتہاپسندی کا گڑھ بنتا جارہا ہے نیشنلزم کو ختم کرنے کے لیئے مستونگ کو دہشت گردی کا اماجگاہ بنایا گیا ہے اس کے لیئے تمام حقیقی سیاسی کارکنوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضع کیا کہ تمام تر پروپیگنڈا کے باوجود نیشنل پارٹی آج بھی عوام کا حقیقی سیاسی جماعت ہے نیشنل پارٹی کے دوست خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ ضلعی صدر میر سکندر ملازئی کی سربراہی میں منظم انداز میں پارٹی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ چنگیز حئی بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بدترین سول مارشل لا کے دور سے گزر رہا ہے سیاسی کارکن اور بلوچ خواتین پابند سلاسل ہیں اس ماحول سے نکلنے کے لیے منظم سیاسی جمہوری تحریک چلانے کی ضرورت ہے، تمام مقررین نے شہید تنویر بلوچ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں پارٹی کے سابق جنتل سیکریٹری جان محمد بلیدی نے نومنتخب اراکین کابینہ اور لائرز و لیبرز فورفز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا
بلوچستان کے سیاسی و قومی مسائل اور ساحل وسائل پر نیشنل پارٹی کی واضع پالیسی ہے،سینیٹر جان محمد بلیدی

ٹیگز:
سینیٹر جان محمد بلیدی
