کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت علی لہڑی نے پشتونوں کوپشتون کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف اقوام کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے ان تمام اقوام کی ثقافتی امتزاج و رنگا رنگی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ دنیا بھر میں پشتون روایات اپنا مقام رکھتی ہے جو امن،محبت، بہادری،مہمان نوازی، عزت و احترام اور سادگی پر مبنی ہے،زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پشتون بھائیوں اور بہنوں کو 23 ستمبر پشتون کلچر ڈے کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر قوم کے ثقافت سے محبت ہے کیونکہ ثقافت امن محبت اور یکجہتی کا پیغام ہے زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی پشتون کلچر ڈے کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور منفرد طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے پشتون تاریخ، روایات اور قومیت کے احساسات اجاگر کرنے کیلئے دنیا میں 23 ستمبر کو پشتون کلچر ڈے کے طور پر منایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پشتون روایات اپنا مقام رکھتی ہے جو امن،محبت، بہادری،مہمان نوازی، عزت و احترام اور سادگی پر مبنی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی تمام ثقافتوں و قوموں کو مساوی اہمیت و درجہ دیتی ہے۔
پاکستان مختلف اقوام کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے،میر لیاقت علی لہڑی

ٹیگز:
میر لیاقت علی لہڑی
