ْخضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں نامعلوم راہزنوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے سورگز میں نامعلوم مسلح راہزنوں نے ایک شخص جاوید کو لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
خضدار،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
