کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی خصوصی ہدایات پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سیلانی آئی ٹرسٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوہلو ضلع کوہلو میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایف سی حکام، سول انتظامیہ اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے منتظمین نے شرکت کی۔فری سرجیکل آئی کیمپ میں ماہر امراض چشم کی جانب سے 16 سے 18 مئی تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو میں مریضوں کا فری معائنہ، آپریشن، لینز، ادویات اور چشمے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ فری سرجیکل آئی کیمپ میں بڑی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے آرہے ہیں۔ جہاں او پی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد مریضوں کامعائنہ کیا جائے گاو دوردراز علاقوں سے کیمپ کا دورہ کرنے والے مریضوں کو فرنٹیئر کور کی جانب سے مفت کھانا اور چائے مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کے لئے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں کوہلو سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مریضوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) اور سیلانی آئی ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد فری آئی کیمپ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کیا۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا کوہلو میں تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

ٹیگز:
ایف سی
