کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ا بی یو جے کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کے نومنتخب صدر عرفان احمد جنرل سیکریٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر اراکین کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں جمہوری روایات کے عین مطابق بی یو جے کے شفاف انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے اپنے نمائندگان کا انتخاب کیابلوچستان کے باشعور اور جمہوری سوچ رکھنے والے صحافیوں نے جس احسن انداز میں انتخابی عمل مکمل کیا وہ قابل تحسین اور قابل تقلید بھی ہے۔انہوں نے کہا کہصوبائی حکومت زرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے پناہ اہمیت دیتی ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں کام کرنے کے مناسب ماحول کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کرتے ہوئے انکی رہائشی کالونی کی لئے اراضی الاٹ کی اور ترقیاتی فنڈز کا بھی اجراء کیااس منصوبے کے جلد آغاز کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے بہبود فنڈ اور کوئٹہ پریس کلب کی سالانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیاحکومت آئندہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالتی رہے گی۔وزیراعلیٰ نے نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ نومنتخب عہدیدار اپنے ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
پرامن ماحول میں جمہوری روایات کے عین مطابق بی یو جے کے شفاف انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
