قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات کے علاقے زاوہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا اور حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت اور دیگر تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
قلات،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
قلات
