گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد ارشاد نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) کراچی سے کامیابی کے ساتھ اپنا پی ایچ ڈی پروگرام مکمل کر لیا ہے۔
ڈاکٹر ارشاد، شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں لیکچرر کی علاوہ یونیورسٹی کے ORIC کے ڈائریکٹر اور وائس چانسلر کے سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہین ۔ ان کا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد عظیم قریشی کی نگرانی میں مکمل ہوا، جو پاکستان میں تعلیمی اداروں کے سیاق و سباق میں اخلاقی قیادت اور ادارہ جاتی احتساب جیسے اہم موضوعات پر بصیرت فراہم کرتا ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد نے ڈاکٹر ارشاد کو ان کی اس شاندار علمی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام ڈینز، شعبہ جاتی سربراہان، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے بھی ڈاکٹر ارشاد کی علمی کاوشوں اور کامیابی کو سراہا۔
وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ارشاد کی تحقیق تنظیمی قیادت کے حساس اور اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے اور یہ اعلیٰ تعلیم میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی کوششوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔ یہ کارنامہ نہ صرف گوادر یونیورسٹی کی علمی قابلیت کا مظہر ہے بلکہ نوجوان اسکالرز کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔گوادر یونیورسٹی اس اہم اور قابلِ فخر موقع پر ڈاکٹر محمد ارشاد کے علمی و پیشہ ورانہ سفر میں مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہے۔

