کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تھانہ بجلی روڈ کے ایریا چمن ہاوسنگ اسکیم میں ایک نوجوان نے آتشیں اسلحہ سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی کی شناخت عبدالہادی ولد سردار سعادت، قوم محمد زئی، عمر 19 سال کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ خودکشی کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔
کوئٹہ،چمن ہاوسنگ اسکیم میں نوجوان نے آتشیں اسلحہ سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

ٹیگز:
نوجوان
