خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں چوری کی واردات کے دوران مدد نہ ملنے پر دم گھٹنے سے ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں رہزنوں نے گھر میں گھس کر حاجی نائف مردوئی نا می شخص کو رسیوں سے باندھ کر منہ میں کپڑا ٹھونس دیاجس کے بعد موبائل،نقدی،رقم اور گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔ نوجوان مدد نہ ملنے پر گھر میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خضدار ، چوری کی واردات کے دوران مدد نہ ملنے پر دم گھٹنے سے ایک شخص جا ں بحق

ٹیگز:
ایک شخص جا ں بحق
