سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی شہر میں لائیو اسٹاک آفس کے قریب ایک زور دار کریکر دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں موجود لوگوں میں اضطراب پھیل گیا، تاہم فوری طور پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور علاقے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس کے پیچھے موجود افراد کا پتا چلایا جا سکے۔
سبی،لائیو اسٹاک آفس کے قریب کریکر دھماکہ

ٹیگز:
سبی
