کوئٹہ ورلڈڈے کی مناسبت سے جامعہ بلوچستان میں ایک قومی کانفرنس بعنوان” ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس کی روک تھام کے لئے اقدامات “کے حوالے سے جامعہ بلوچستان کے کمیٹی روم میں دوپہر تین بجے منعقد کیا جائے گا۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی جبکہ اعزازی مہمان خاص صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رندہونگے۔ جس میں ملکی سطح کے ماہرین اپنے اپنے مقالاجات موضوع کی مناسبت سے پیش کریں گے۔ اور مختلف سیشن کا باقاعدہ انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین، پروفیسر ڈاکٹر عدیل احمدیونیورسٹی آف تربت، مس نابغہ اقبال انوائرمنٹل اسکالر یونیورسٹی آف فائن لینڈ، پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی یونیورسٹی آف بلوچستان و دیگر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس کی روک تھام کے لئے جامعہ بلوچستان میں قومی کانفرنس منعقد کیا جائے گا

ٹیگز:
قومی کانفرنس
