خضدار (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں تقریب تقسیم لیپ ٹاپ تقریب کا انعقاد،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 800 سے زائد طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ آرٹی فیشنل انٹلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں آج کا یہ پروگرام یہ دعوت فکر دیتاہے کہ ہم جہالت سے نکل کر علم اور شعور سے اپنے اذان کو روشن کریں۔ اس اکیسویں صدی میں سائنس انسانی ضرورتوں کا اہم حصہ ہے۔اس کے بغیر ترقی کرنا ممکن ہی نہیں۔ مگر اس ترقی یافتہ دور میں بھی بلوچستان سے لوگ بیرون ملک حصول روزگار کیلئے جاتے ہیں وہ بھی بطور چوکیدار اور ڈرائیور جبکہ ہماری خواہش ہے کہ ہم بلوچستان کو اس لیول تک لے جائیں کہ یہاں اگر کوئی شخص بیرون ملی جاتاہے تو وہ بطور سائنسدان، انجینئر اور ڈاکٹر بن کر جائے اپنے ملک اور صوبہ کا نام روشن کریں۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں آج کا پروگرام یہ ثابت کر رہا ہے کہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ہمیں مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا اور جدید علوم کے حصول کے لئے کوشاں رہنا ہوگا۔گورنر بلوچستان عبد محمد کاکڑ کاکہناتھاکہ بلوچستان پسماندگی کا شکار ہے اور آج کہ اس جدید دور میں بلوچستان کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر بلوچستان کو ترقی کے خطوط پر چلاسکتے ہیں۔ اب تمام چیزیں جدید ٹیکنالوجی سے مربوط ہوگئے۔ اس لئے ضروری ہے کہ نوجوانوں جدید دور سے ہم آہنگ اصولوں کو اپنائیں۔ یہی ہے ترقی کا راز، جدید دنیا میں تمام چیزیں آٹی فیشل ہوگئے۔ حکومت بلوچستان کا نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا ویڑن بھی یہی ہے کہ نوجوان لیپ ٹاپ اور نیٹ کی مدد سے جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔قبل ازیں طلباء وطالبات اور یونیورسٹی ایمپلائز کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کا جواب دیدیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھاکہ یونیورسٹی میں جلد ٹیکنالوجی کا اضافہ کیاجائے گا۔ طالبات کی شکایات پر مختلف ڈیپارٹمنٹس میں سہولیات کی کمی کا بھی نوٹس لیاگیا۔ بعد ازاں گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد کاکڑ نے گورنر بلوچستان کو یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دیا۔ تقریب میں سول سوسائٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ خضدار آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد کاکڑ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سہراب بیزنجو، رجسٹرار، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان زرکون، ڈی آئی جی قلات ڈویژن منیر شیخ نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔
بلوچستان کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر بلوچستان کو ترقی کے خطوط پر چلاسکتے ہیں، ملک عبدالولی خان کاکڑ

ٹیگز:
ملک عبدالولی خان کاکڑ
