ژوب (ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری نقیب اللہ ضلعی امیر فہد خان مندوخیل جنرل سیکرٹری حفظ الرحمٰن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ھوچکی ھے صوبے میں ہر جگہ مایوسی اور پریشانی ھے بلکہ حکومت اور ان کی بیوروکریسی خود بھی پریشانی کے عالم میں ھے صوبے میں کوئی شخص پرامن نہیں مزدوروں اور مسافروں کو مارا جارھا ھے کسی کی جان مال محفوظ نہیں ھے طالبعلم مصور کاکڑ سمیت دیگر لاپتہ بچوں کو تاحال بازیاب نہ کرایا جاسکا میں عوام کا منتخب نمائندہ ھوں اسمبلی کا رکن ھونے کے باوجود میڈیا پر میرے خبروں کو روکا جارہا ھے جوکہ افسوس ناک ھے بارڈر بندش سے 25 لاکھ افراد بیروزگار ھو گئے مائنز اینڈ منرل بل کی میں نے پہلے بھی مخالفت کی نہ اس پر دستخط کیا ھے نہ پاس کیا ھے نہ میں شامل تھا میں نے پہلے بھی اسکی تردید کی ھے وزیراعلی کی تبدیلی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت کو اپنا کام چلانے دیں حکومتی امور میں مداخلت نہ کی جائے انہیں کام کرنے دیں روز اول سے ھم یہی بات کررھے ھیں انھوں نے کہا کہ ھم اپنا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ادا کرتے رھیں گے اور عوام کا حق نمائندگی ادا کرنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
مائنز اینڈ منرل بل میں نے پاس نہیں کیا نہ میں شامل تھا،مولانا ہدایت الرحمٰن

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمٰن
