کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے صوبائی حکومت پولیو مہم کو کسی صورت سبوتاژہونے نہیں دیگی سیکورٹی پر معمور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے اقدامات کو مزید موثر بناتے ہوئے صوبہ بھر پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو بہتر کیا جارہا ہے۔
صوبائی حکومت پولیو مہم کو کسی صورت سبوتاژہونے نہیں دیگی،ترجمان حکومت بلوچستان

ٹیگز:
ترجمان حکومت بلوچستان
