کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے 19نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت فوری طور پر ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر دھرنے میں آئے ہیں اور ملازمین کو پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں،جام کمال خان اپنے کو وفاقی حکومت کا اتحادی کہتے ہیں دوسری جانب وفاقی حکومت کے فیصلے ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کی شام ایدھی چوک پر دھرنا دینے والے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی کے رہنما شہزادہ کاکڑ،عزیز،حیات خان اچکزئی بھی موجود تھے۔سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ حکومت کے پاس ملازمین کو دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں جبکہ وزراء اوراپنے ارکان اسمبلی کو دینے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینادوبھر کررکھا ہے اورعوام اپنے معصوم بچوں سمیت خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور ریاست مدینہ کے حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین گزشتہ 11رو زتنخواہوں میں اضافے اوراپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے عبدالستارایدھی چوک پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے وفاق سمیت دیگر تین صوبوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے لیکن بلوچستان حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں واحد حکومت تھی جس نے بجٹ2020-21ء میں بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ملازمین کی تنخواہوں میں 150فیصد تک اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں او رپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے قائدین اور ملازمین کو یقین دلاتی ہے کہ پارٹی ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر 25فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور انکے دیگرجائز مطالبات حل کئے جائیں۔
حکومت فوری طور پر ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے،سردارسربلند جوگیزئی

ٹیگز:
حکومت فوری
