کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ شہر اور گردونواح میں روٹی کی قیمت میں 10روپے کمی 360 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر اور گردونواح میں 360 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی ہے اس سلسلے میں تمام تندور مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ اور قیمت واضح جگہ پر آویزاں کریں خلاف ورزی کی صورت میں تندور مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کوئٹہ شہر اور گردونواح میں 360 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر

ٹیگز:
کوئٹہ
