کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کے ناموں حتمی شکل د ے دی ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان کی تقرری کے لئے کمیٹی کے اراکین وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو، سابق صوبائی وزراء سردار عبدالرحمان کھیتران اور زمرک خان اچکزئی ہوں گے۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے حکومتی پار لیمانی کمیٹی کے نام اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو ارسال کر دئے گئے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کے اراکین حکومت کی جانب سے 2نام پار لیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں گے جس پر اتفاق رائے سے نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان کا فیصلہ کر نے کی کوشش کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلو چستان نے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کے ناموں حتمی شکل د ے دی

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلو چستان
