کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی ممبرجماعتیں غزہ کے مظلوموں کی حمایت کے لیے 26اپریل کوہونے والی ملک گیرہڑتال کی ہرسطح پربھر پوردینی جوش وجذبے سے حمایت کریں گے ہڑتال کوہرصورت پرامن وکامیاب بنایاجائیگا امریکی گلی کے دکانوں سے لیکر بڑے بڑے تاجر تک اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ کیاجائے گا تاجردکانداردکانوں سے اپیل ہے کہ یہودی مصنوعات اپنی دکانوں سے نکال باہرکرتے ہوئے کاروبار میں برکت وکامیابی لے آئیں افغان مہاجرین کونکالنے کے بہانے پولیس ودیگر اداروں کی جانب سے تنگ کرنے، لوٹنے،سامان ونقدی سے محروم کرنے سے اجتناب کیاجائے علمائے کرام خطبات جمعہ میں اسرائیل کے مظالم فلسطینیوں کی نسل کشی،مصنوعات بائیکاٹ اورہڑتال کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کریں 11مئی کومسئلہ بلوچستان پرعلمائے کرام کاکنونشن کوئٹہ میں منعقدکیاجائیگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملی یکجہتی بلوچستان کے ممبرجماعتوں کے ذمہ داران اہم اجلاس بموضوع 26اپریل ہڑتال،غزہ وفلسطین اوربلوچستان کے مسائل کے حوالے سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے ذمہ داران مرکزی مسلم لیک کے صدرحافظ محمدادریس مغل,جماعت اہل حدیث کے سیدعتیق الرحمان,جمعیت اتحادالعلما کے مولاناعبدالکبیرشاکرتتظیم اسلامی کے اقتداراحمد,جماعت اسلامی کے زاہداختربلوچ مولانامحمدعارف دمڑعبدالولی خان شاکرودیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملی یکجہتی کونسل کی ممبر جماعتیں غزہ کے مظلوموں کی حمایت کے لیے 26اپریل کوہونے والی ملک گیرہڑتال کی حمایت کریں گے اورہڑتال کوہرصورت کامیاب وپرامن بنایا جائیگا ہرسطح پرامریکی اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ کرنے کیلئے تاجردکانداردکانوں سے یہودی مصنوعات فروخت نہ کرنے کی اپیل کی جائیگی افغانوں کوتنگ کرنے لوٹنے سے اجتناب کیاجائے علمائے کرام خطبات جمعہ میں اسرائیل کے مظالم فلسطینیوں کی نسل کشی مصنوعات بائیکاٹ اورہڑتال کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کریں 11مئی کومسئلہ بلوچستان پرعلمائے کرام کاکنونشن کوئٹہ میں منعقدکیاجائیگا۔اجلاس میں شرکا نے کہاکہ ہم ہر سطح پرہرپارٹی کے ذمہ داران اپنی استطاعت کے مطابق فلسطینیوں پر ظلم و سِتم کے خلاف آواز اٹھا ئیں۔ہم ہر سطح پر اپنی استطاعت کے مطابق پر امن احتجاج کا حصہ بن کر اپنی حکومتوں کو احساس دلائیں گے تاکہ وہ ان پر ظلم و سِتم کے خلاف عملی طور پر اقدامات اٹھا ئیں۔ہم ہر سطح پر اپنی استطاعت کے مطابق فلسطینیوں کی امداد کے لیے مستند اداروں کو مالی تعاون فراہم کر یں جو کہ آپ کی مالی امداد ان مظلوموں تک پہنچا سکیں ہم ہر سطح پر اپنی استطاعت کے مطابق دشمن قوتوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کو معاشی نقصان پہنچائیں اور یہ ہمارے پاس بہترین ہتھیار ہے اس کو معمولی مت سمجھیں ہم اللہ پاک کی بارگاہ میں خلوص اور صدقِ دل سے دعا کریں جو کہ مظلوم فلسطینیوں کے لیے ہمارے پاس ایک انتہائی قیمتی ہتھیار ہیاور ہاں یہ سب کچھ ہم اس وقت بہتر انداز میں کر سکتے ہیں جب ہم یہ محسوس کریں کہ ہم خود اس کیفیت سے گزر رہے ہیں جس کیفیت سے فلسطینی گزر رہے ہیں۔
اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ،11مئی کو علمائے کرام کا کنونشن کوئٹہ میں ہوگا،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

