خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کی تحصیل زہری میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے 2افراد ہلاک قتل۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو خضدار کی تحصیل زہری کے علاقے سلمانجو میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد عبدالحئی اور خیرمحمد قتل ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
زہری ٗ معمولی تکرار پر فائرنگ سے 2افرادقتل

ٹیگز:
زہری
