دکی :بلوچستان کے علاقے دکی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کوئٹہ کان کے مزدوروں، فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

