چاغی(ڈیلی گرین گوادر)دالبندین کے قریب ٹوڈی کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ دالبندین شہر کے نواح میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹوڈی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ حاجی محمد اور نور احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دالبندین،خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق،تین شدید زخمی

ٹیگز:
دالبندین
