وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ کے رہائشی نوجوان فہد مینگل کے مبینہ اغوا کے خلاف کلی براہمزئی کے مقام پر مقامی افراد نے قومی شاہراہ بند کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل فہد مینگل کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سفر پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نوجوان بازیاب نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔قومی شاہراہ کی بندش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔
وڈھ،نوجوان کے مبینہ اغوا کے خلاف قومی شاہراہ بند، خواتین کا دھرنا جاری

ٹیگز:
وڈھ
