کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسٹیبلشمنٹ سے مبینہ رابطوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اپوزیشن اتحاد متاثر ہو سکتا ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے ہم سے رابطہ کر کے اس معاملے کی تردید کی ہے، تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اسد قیصر خود اس پر وضاحت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اتحاد میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ سے بھی رابطے رکھنا چاہتی ہے تو یہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔سینیٹر کامران مرتضی نے خبردار کیا کہ اگر معاملہ مزید بڑھا تو جے یو آئی اپوزیشن اتحاد سے دو قدم پیچھے ہٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آپس کے رابطوں پر کوئی مسئلہ نہیں، مگر دوہری حکمت عملی اپوزیشن اتحاد کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔
پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے مبینہ رابطوں پر جے یو آئی کا اعتراض، اتحاد خطرے میں پڑ گیا،سینیٹر کامران مرتضی

ٹیگز:
سینیٹر کامران مرتضی
