جعفرآباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار کے قریب میر حسن پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم کا حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ایس ایچ او جاوید کھوسہ کے مطابق دستی بم چیک پوسٹ پر پھینکا گیا، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔واقعے کے بعد ایس ایس پی کامران نواز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جعفرآباد،پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
جعفرآباد
