کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی یوم ولادت پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کیک کاٹا اس موقع پر صوبائی وزراء سردار سرفراز ڈومکی، میر علی مدد جتک، میر صادق عمرانی و اسفندیار کاکڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان ودیگر رہنماء موجود بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ اپنی سیاست کا مقصد عوامی خدمت کو رکھا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ میں ہمیشہ اپنا اہم کردار احسن طریقے سے ادا کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھی جہنوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عوامی خدمت کے مشن کو اپنے کردار سے تقویت دی انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کا کردار تمام سیاستدانوں اور خواتین کے لئے مشعل راہ ہے اور ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن جمہوریت اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں گے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار تمام سیاستدانوں اور خواتین کے لئے مشعل راہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
