کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کنوینئرذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے گزشتہ روزافغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستا ن کے حالات کو اسلام دشمن شر پسند عناصر خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال اورکسی بھی قسم کے عدم استحکام کی صورت میں پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہونگے۔پاکستان نے افغان صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور پاکستان مخالف کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہماری بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز وطن کی حفاظت کے لئے بارڈرز پر ہمہ وقت تیار ہیں۔پاکستان پر امن، مستحکم اور خود مختار افغانستان کا حامی ہے۔ عالمی برادری افغانستان کوکسی بھی قسم کے بحران سے بچانے کیلئے بھرپورتعاون کرے۔ انہوں نے افغانستان میں سنگین بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے لئے بھی یہی احساسات رکھتا ہے انہوں نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر افغان عوام کی مدد کرے تاکہ کسی بھی انسانی المیہ سے بچا جا سکے۔ افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ عالمی برادری کی تعمیری، سیاسی اور معاشی رابطہ کاری کی بھی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے علاقائی رابطوں میں وسیع معاشی اور انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی برادری کو مسلسل تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ خطے میں امن و امان اور استحکام کا دارومدار افغانستان کی صورتحال پر منحصر ہے۔انہوں نے قندوز کی مسجد میں دھماکے میں شہیداور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں افغانستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان خطے میں پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
عالمی برادری افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے تعاون کرے، سینیٹر ثمینہ ممتاز

ٹیگز:
سینیٹر ثمینہ ممتاز
