مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی کے لانگ مارچ کے شرکاء کا لکپاس پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہاجمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولاناعبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام کے وفد کے ہمراہ لکپاس جاکر دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنامطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا اور دھرنے کے شرکاء عیدالفطر بھی لکپاس پر ہی منائیں گے۔
سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی کے لانگ مارچ کے شرکاء کا لکپاس پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا

ٹیگز:
سردار اختر جان مینگل
