کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ کی حمایت کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔سردار کمال بنگلزئی نے کہا کہ بلوچ عوام کے ساتھ ناانصافیوں، جبری گمشدگیوں اور غیرسیاسی قوتوں کی مداخلت کے باعث نوجوان پارلیمانی سیاست سے مایوس ہو رہے ہیں، جو تشویشناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ذاتی اور گروہی سیاست سے بالاتر ہو کر اجتماعی فلاح و بہبود کو ترجیح دینا ہوگی، کیونکہ بلوچستان کی تقسیم نہیں بلکہ اتحاد ہی اس کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
بلوچ قوم کے حقوق کی تحفظ کیلئے سیاسی قوتوں کا اتحاد ضروری ہے،سردار کمال خان بنگلزئی

ٹیگز:
سردار کمال بنگلزئی
