کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ، 5 افراد زخمی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کےقریب دھماکا ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع روانہ کر دی گئیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔

