کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہمیں اتحاد، عزم اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاست ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کا ساتھ دیا ہے اور ملک کی بقا اور ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ ہمیں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے، جس پر عمل کر کے ہی ہم ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
