کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حال ہی میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 عدد دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں۔ریلوے پولیس کے مطابق تینوں دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔مشکاف میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کو گزشتہ شب کوئٹہ لایا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کی مرمت کے بعد دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا جبکہ ٹرین کے انجن کو سبی منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی مرمت کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ متاثرہ پٹڑی کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے تاہم ٹرین سروس 8ویں روز بھی معطل رہی۔

