کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ پرواقع نجی بینک میں 23 جنوری کو 5 مسلح افراد بینک سے رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے جن میں 2 ملزمان کوکے پی کے اور 1کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیاہے جبکہ مزید 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان افغانستان بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔ یاد رہے کہ ڈکیتوں نے سیکورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر عملے کو یر غمال بنایاتھا، واردات کے دوران ڈکیت بینک سے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔
کوئٹہ،ائیرپورٹ روڈ پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے 3 ملزمان کوگرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
